ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ایس بی آئی برطانیہ میں قانونی جنگ میں ٹیکس دہندگان کا پیسہ برباد کر رہا ہے : مالیا 

ایس بی آئی برطانیہ میں قانونی جنگ میں ٹیکس دہندگان کا پیسہ برباد کر رہا ہے : مالیا 

Sat, 20 Apr 2019 01:33:35  SO Admin   S.O. News Service

لندن :19 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مسائل میں گھرے شراب کاروباری وجے مالیا نے ایک بار پھر سے قرض لوٹانے کی پیشکش اپنی بات دہرانے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔ انہوں نے SBI پر بھارتی ٹیکس دہندگان کا پیسہ برطانیہ میں مقدمے پر برباد کرنے کا الزام لگایا۔ برطانیہ کے ہائی کورٹ نے 63 سالہ مالیا کے لندن کے بینک اکاؤنٹ میں پڑے 260 ہزار پونڈ قبضہ کرنے کے عبوری حکم کو مسترد کرنے کی اپنی عرضی کے نامنظور ہونے کے کچھ دنوں بعد انہوں نے یہ بات کہی ہے۔مالیا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ایس بی آئی کی قیادت والا عوامی شعبہ کے بینکوں کا گروپ غلط طریقے سے برطانیہ کی عدالتوں میں اس کے پیچھے پڑا ہے۔ مالیا نے جمعہ کو ٹوئٹر پر لکھا کہ برطانیہ میں ایس بی آئی کے وکیل بھارتی ٹیکس دہندگان کے پیسے پر میرے خلاف قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھارت میں مکمل وصولی کی جا چکی ہے۔وزیر اعظم کی طرف سے خود اس کی تصدیق کی گئی ہے۔ مالیا نے لکھا کہ ایس بی آئی کے وکیل برطانیہ میں بھارتی ٹیکس دہندگان کے پیسوں کے دم پر اپنا نام چمکانے میں لگے ہیں۔اس سے قبل جمعرات کو مالیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے گزشتہ ماہ کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ حکومت نے بند پڑی ایئر لائن کے قرض لوٹانے کے گزر جانے کے معاملے میں 14 ہزار کروڑ روپے کی جائیداد برآمد کر لی ہے۔


Share: